وہ
Posted on November 17, 2015 By Majid Khan آپکی شاعری, شاعری
وہ میری کسی بات سے قائل نہیں ہوا
یہ اور بات کہ جذبوں میں حائل نہیں ہوا
سمجھنے لگا ہے کچھ کچھ میری ذات کو
اتنا بھی سمجھ لیں ابھی جاہل نہیں ہوا
کرتے رہے عرض تمنا بھی بار بار
نخرے اٹھائے اس کے، مائل نہیں ہوا
دلیلوں نے اس پے کوئی اثر ہی نہیں کیا
یہ احساس بھی دل سے زائل نہیں ہوا
اٹکی ہوئی ہیں مدت سے عرضیاں میری
مقدمہ میرا ابھی تک فائل نہیں ہوا
اب ہم بھی بیٹھے ہیں یہ دل میں ٹھان کر
دل کتنا ہی غرض مند سہی، سائل نہیں ہوا
Mrs. Jamshed Khakwani
مسز جمشید خاکوانی
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com