کراچی (جیوڈیسک) ہانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے روح رواں اور سماجی کارکن مظہر ہانی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ سی ویو کے متاثرین کی فوری امداد کی جائے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ متاثرین کے گھروں میں فاقے ہو رہے ہیں۔ بہت سے گھروں کے کفیل اس سانحے کی نذر ہوئے۔
مظہر ہانی نے سانحہ سی ویو کی نذر ہونے والے صابر کی والدہ اور حمزہ کے والد انور کو ایک ماہ کے راشن کے علاوہ دس دس ہزار روپے بھی دیے۔ اس موقع پر بابر خان نیازی بھی موجود تھے۔