مقبوضہ بیت المقدس (جیوڈیسک) مقبوضہ بیت المقدس میں نماز جمعہ کے بعد سیکیورٹی فورسزاور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ مقبوضہ بیت المقدس میں نماز جمعہ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات تھے۔
مسجد الاقصیٰ کے اطراف اور آنے جانےوالے راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ درجنوں افراد کونماز جمعہ کے لیے مسجد آنے سے روک دیا گیا۔ نماز کے بعد فلسطینیوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں پر آنسوگیس کا استعمال بھی کیا گیا۔