لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) لاہور پولیس کے نئے سربراہ غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ اگر کہیں قبضہ ہوا تو ذمہ دار متعلقہ آفیسر ہو گا۔
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی زیر صدارت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اجلاس عام ہوا جس میں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق احمد خان، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شارق جمال ، ڈی آئی جی سکیورٹی حسن رضا،سمیت افسران نے شرکت کی۔
غلام محمود ڈوگر نے پولیس کو بدمعاشوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کام کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ افسران کانسٹیبل کو بٹھاکر ان سے ان کے مسائل سنیں اور جس افسر کو انکوائری مارک ہو وہ ذاتی حیثیت میں سنے۔
غلام محمد ڈوگر نے پولیس کو کالے شیشوں، اپلائیڈ فار گاڑیوں کےخلاف بڑے پیمانے کا کریک ڈاؤن اور اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا حکم دیا۔