سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے عاشورہ کا جلوس روکنے پر متعدد کشمیری نوجوانوں کو حراست میں لے لیا، جبکہ سرینگر سمیت متعدد علاقوں میں کرفیو نافذ ہے اور کئی حریت رہنما بھی نظربند ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے شہریوں کو بھارت مخالف مظاہرے اور عاشورہ کا جلوس نکالنے سے روکنے کیلیے سرینگر ، اسلام آباد، بیج بہاڑہ ، شوپیاں اورپلوامہ سمیت دیگر علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔
بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ وادی میں کسی کو عاشورہ کے جلو س نکالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، دوسری جانب سرینگر میں یوم عاشورہ کے جلوس کو روکنے کیلئے کشمیریوں کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔ جلوسوں کی قیادت سے روکنے کیلیے سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک سمیت کئی حریت رہنماؤں کو بھی نظر بند کیا گیا ہے۔