سرینگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور بی جے پی کی حکومت بننے، مفتی محمد سعید کو وزیر اعلیٰ بنانے کے امکانات روشن ہو گئے، حکومت سازی کا عمل 19 جنوری سے قبل مکمل ہو جائے گا، ریاست میں دفعہ 370 کے بارے میں دونوں جماعتوںمیں بات چیت جاری ہے۔
پی ڈی پی نے کالے قانون افسپا کی مرحلہ وار واپسی کی شرط رکھی ہے۔ دریں اثناء بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا ہم نہیں چاہتے کہ مقبوضہ کشمیرمیں گورنر راج نافذ ہو۔ انھوں نے کہا کہ پی ڈی پی اور بی جے پی کے درمیان مخلوط حکومت سازی پر بات چیت ہورہی ہے۔