مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد انتخابات کے انعقاد پر لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

لاہور : کشمیر سنٹر لاہور کے زیراہتمام مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد انتخابات کے انعقاد کے بھارتی ڈرامے کیخلاف پریس کلب کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں کشمیری سیاسی وسماجی جماعتوں کے رہنمائوں ‘ کارکنوں ‘سٹی ٹیکنالوجی کالج کے طلباء ا ور عام شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مظاہرے سے ڈائریکٹر کشمیر سنٹر سردار ساجد محمود’ ڈپٹی ڈائریکٹر انعام الحسن’سابق وزیر آزاد حکومت وپاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل غلام محی الدین دیوان’ مسلم لیگ ن خواتین ونگ پنجاب کی صدر بیگم زرقا جاوید’ پیپلز پارٹی آزادکشمیر لاہورسرکل کے صدر فاروق آزاد’ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی نائب صدر مرزا صادق جرال’ مسلم لیگ ن آزادکشمیر لاہور ڈویژن کے صدر راجہ شہزاد’جمعیت علمائے اتحاد لاہور کے صدر احسان اللہ تبسم ‘ن لیگ آزادکشمیر لاہورکے جنرل سیکرٹری مرزاعامر جرال’ سینئرنائب صدر راجہ یونس’ نائب صدر چوہدری محمدصدیق’جاوید اقبال ‘بورڈ آف ریونیوایمپلائز ایسوسی ایشن کے سینئررہنما قاسم فاروقی نے خطاب کیا ۔

سردارساجد محمود نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی آئین کے تحت ہونے والے فراڈ انتخابات کیخلاف آل پارٹیز حریت کانفرنس کی کال پر مقبوضہ وآزادکشمیر اور دنیابھر میںاحتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادحکومت کی خصوصی ہدایت پر آزادکشمیر اور پاکستان بھرمیں مقیم کشمیری بھارتی ڈرامے کیخلاف سراپااحتجاج ہیںاور اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھارت کو غیرآئینی اقدامات سے باز رکھے اور کشمیریوں کو ان کاپیدائشی حق حق خودارادیت دینے کیلئے بھارت کومجبورکرے کیونکہ فراڈالیکشن کسی صورت میں حق خودارادیت کانعم البدل نہیں ہوسکتے۔ غلام محی الدین دیوان نے کہا کہ کشمیری عوام حق خودارادیت کیلئے کوشاں ہے اور اس کیلئے اپنی جان و مال اور عزتوں کی قربانیوں سے بھی دریغ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل الیکشن نہیں بلکہ حق خودارادیت ہے ۔ بیگم زرقا جاوید نے کہا کہ مقام افسوس ہے کہ 1951ء سے کشمیریوں کی سخت مخالفت اور بائیکاٹ کے باوجود بھارت مقبوضہ کشمیر میں فراڈ الیکشن تو کروارہاہے لیکن اقوام متحدہ 1948ء اور1949ء میں کشمیریوں کو حق خوداردایت دینے کی اپنی قراردادوں پرنصف صدی گزرجانے کے باوجود عمل درآمد نہیں کرواسکی۔ مرز اصادق جرال نے کہا کہ کشمیری الیکشن ڈرامے کا مکمل بائیکاٹ کرتے ہیں لیکن بھارت بوگس ووٹ ڈال کر عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہاہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو بھارت کے اس غیرقانونی اقدام کانوٹس لیناچاہیے۔

راجہ شہزادنے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی اصولوں کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتخابات کا ڈرمہ سراسر غیرقانونی اورغیراخلاقی ہے۔ احسان اللہ تبسم نے کہا کہ کشمیریوں نے بھارتی تسلط کو کبھی تسلیم نہیں کیا۔ ان کی تیسری نسل بھی بھارت سے آزادی کی جنگ لڑرہی ہے۔ فاروق آزاد نے کہا کہ بھارتی انتخابات کے ذریعے جدوجہد آزادی کا رخ موڑ کر عالمی برادری کو گمراہ نہیں بنایاجاسکتا۔ عامر جرال نے کہا کہ کشمیری نوجوان بھارت کے کشمیر پر مکمل قبضے کی راہ میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی موجودہ حکمران جماعت بی جے پی مقبوضہ کشمیر میں جعلی ووٹوں کے ذریعے الیکشن تو جیت سکتی ہے لیکن وہ کشمیریوں کے دلوں میں کسی بھی صورت جگہ نہیں بناسکتی۔

کیپشن: کشمیرسنٹرلاہورکے زیراہتمام پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے سردارساجد محمود’ غلام محی الدین دیوان’ بیگم زرقا جاوید’فاروق آزاد’مرزاصادق جرال’احسان اللہ تبسم’ جاوید اقبال ‘راجہ شہزاد’ عامرجرال ‘قاسم فاروقی اور دیگرخطاب کررہے ہیں)۔

Protest

Protest

انعام الحسن0302.4075001