مقبوضہ کشمیر میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف صحافیوں کا احتجاج

Kashmir

Kashmir

سرینگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں نے فرانسیسی جریدے میں شائع ہونے والے گستاخانہ خاکوں کو براہ راست اسلام پر حملہ قرار دیتے ہوئے مذموم حرکت کے خلاف سرینگر کے پریس انکلیو میں ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرین نے بینرز اورپلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔مقررین نے فرانسیسی جریدے کے مالک کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔