سرینگر (جیوڈیسک) بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے دوران مجاہدین کے حملوں کا خدشہ ہے۔
منوہر پاریکر نے وزیر دفاع کی حیثیت سے وادی کے اپنے پہلے دورے کے دوران فوج کے سینئر کمانڈروں کے ساتھ میٹنگوں کے دوران ریاست کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔
فوج کی شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ اِن چیف لیفٹنٹ جنرل ڈی ایس ہوڈا نے انہیں جنگجوئوں کے حالیہ حملوں کے تناظر میںسکیورٹی کے اعتبار سے ریاست کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا۔
نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کے دوران منوہر پاریکر نے کہاکہ فوج اور فورسز کسی بھی امکانی صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے چوکس ہیں۔