مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کیلئے تیار ہیں،بی جے پی رہنما

BJP

BJP

سری نگر (جیوڈیسک) بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما اور وزیر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی وقت مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کیلئے تیار ہیں۔

جتیندر سنگھ نے کہا کہ بی جے پی ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں شرکت کیلئے تیار ہے اور ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے وقت کا تعین کرنا الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں ہے۔انتخابات کے وقت کے تعین پر رائے زنی کرنا جائز نہیں ہے۔

یاد رہے کہ نیشنل کانفرنس سمیت دیگر تمام سیاسی جماعتوں نے مقبوضہ کشمیر میں مقررہ وقت پر الیکشن کرانے کی حمایت کی ہے۔