سرینگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں نیشنل رورل ہیلتھ مشن (این ایچ آر ایم) کے ملازمین نے قابض انتظامیہ کی ناروا پالیسیوں کے خلاف سرینگر کی پریس کالونی میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔
محکمے میں عارضی طور پر برتی کئے جانے والے ملازمین نے ہاتھوں میں پلے کارڑز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر قابض انتظامیہ کی ناروا پالیسیوں کے خلاف مختلف نعرے درج تھے۔
مقبوضہ کشمیر میں بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی ، کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمرفاروق اور دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کو اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے کویت میں منعقد ہونے والے وزرائے خارجہ کے بیالیسویں اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔