سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں یوم پاکستان کے موقع پر بھی سبز ہلالی پرچم لہرا دیا گیا اور وادی کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھی۔
خواتین حریت پسند رہنما آسیہ اندرابی اور ان کے ساتھیوں نے مقبوضہ وادی کے دارالحکومت سری نگر میں مختلف مقامات پر پاکستانی پرچم لہرائے اور پاکستان ’زندہ باد‘ کے نعرے لگائے۔ اس کے علاوہ کشمیری نوجوانوں نے بھارتی جارحیت کے خلاف نعرے بازی کی اور’کشمیر بنے گا پاکستان‘ کے نعرے بھی لگائے۔
واضح رہے کہ آسیہ اندرابی اس سے قبل بھی متعدد مواقع پر پاکستانی پرچم لہرا چکی ہیں جب کہ انھوں نے مسلمانوں کے گائے ذبح کرنے پر پابندی کے سری نگر ہائی کورٹ کے فیصلے کو بھی رد کرتے ہوئے عیدالاضحیٰ کے موقع پر گائے ذبح کر کے سری نگر ہائی کورٹ کو کٹھ پتلی قرار دیا تھا۔