مقبوضہ کشمیر : سیلاب زدگان کے احتجاجی مظاہرے جاری

Flood Victims Protest

Flood Victims Protest

سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں سیلاب زدگان نے اسلام آباد، سنبل اور سری نگر کے علاقوں میں مالی امداد میں بدنظمی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے سیلاب زدگان نے بتایا کہ قابض انتظامیہ نے سیلاب سے ہونے والی تباہی کا منصفانہ طور پر جائزہ نہیں لیا اور سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے ایسے افراد کوجن کے گھروں کو معمولی نقصان پہنچا ہے، 75ہزار روپے جبکہ جن کے مکان مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں کو صرف 17ہزار روپے دیئے گئے ہیں۔