مقبوضہ کشمیر میں سیلاب کی تباہ کاریاں ، جنگی بنیادوں پر امدادی آپریشن

Occupied, Kashmir

Occupied, Kashmir

سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھی سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔سیلاب میں گھرے لوگوں کو بچانے کے لئے جنگی بنیادوں پر امدادی آپریشن کیا جارہا ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہر طرف پانی کا راج ہے۔

رہائشی عمارتیں ، دکانیں اور سڑکوں پر گاڑیاں سیلابی پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔ لوگ گھروں کی بالائی منزلوں پر امداد کے منتظر ہیں۔ جنہیں نکالنے کے لئے کشتیوں اور ہیلی کاپٹر سے مدد لی جارہی ہے۔

بھارت کی وزارتِ داخلہ کے مطابق جموں کشمیر میں سیلاب سے اب تک 200 افراد جان سے جا چکے ہیں، جب کہ ایک لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے۔ سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے بھارتی وزیر اعظم ہاؤس کے اسٹاف نے ایک دن کی تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے۔