سرینگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے بزرگ حریت رہنماء سید علی گیلانی کو نئے سال کے آغاز پر دوبارہ گھر میں نظربند کر دیا ہے، حریت کے صدر دفتر کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اور بزرگ رہنماء کو گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تحریک حریت کے ترجمان ایاز اکبر نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں سید علی گیلانی کی دوبارہ گھر میں نظربندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حال ہی میں نو روز قبل بزرگ رہنماء کی گھر میں نظربندی ختم کی گئی تھی تاہم گزشتہ شام بھارتی پولیس نے دوبارہ سید علی گیلانی کے رہائش گاہ اور تحریک حریت کے صدر دفتر کا محاصرہ کرلیا اور انہیں گھر میں نظربند کر دیا۔
انہوںنے بزرگ رہنماء کی نظربندی کو بلا جواز قرار دیا کیونکہ پولیس نے اس سلسلے میں کوئی عدالتی یا انتظامیہ کے احکامات پیش نہیں کئے۔