مقبوضہ کشمیر میں حکومت کی تشکیل کا معاملہ طے پا گیا، بھارتی اخبار

kashmir

kashmir

مقبوضہ جموں (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں آئندہ حکومت کی تشکیل کا معاملہ طے پاگیا، پی ڈی پی اور بی جے پی کی ہوگی،مفتی سعید چھ سال کے لئے مقبوضہ وادی کےوزیر اعلیٰ ہوں گے۔

ایک بھارتی اخبار نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ جموں کشمیر میں حکومت سازی کے معاملہ پر تعطل دور ہوگیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے پی ڈی پی اور بی جے پی مل کر مقبوضہ کشمیر میں حکومت بنائیں گے۔

پی ڈی پی کے مفتی سعید چھ سال کے لئے وزیر اعلیٰ ہوں گے،جبکہ بی جے پی کے پی کے نرمل سنگھ نائب وزیر دفاع ہوں گے۔حکومت میں چھ وزیر بی ڈی پی کے اور پانچ وزیر بی جے پی کے ہوں گے،جن کی حلف برداری 14 جنوری کو متوقع ہے۔مقبوضہ وادی میں ہونے والے انتخابات میں پی ڈی پی کو 28اور بی جے پی کو 25 نشستوں پر کامیابی ملی تھی۔