مقبوضہ کشمیر میں شدید بارش، برفباری، طوفان نے تباہی مچا دی

Snow

Snow

سرینگر (جیوڈیسک) تین روز سے جاری شدید بارش، برفباری کے ساتھ ساتھ تیز ہواﺅں، آسمانی بجلی گرنے کے واقعات نے وادی بھر میں قیادت برپا کر دی ہے۔

گزشتہ تین دنوں میں برفانی طوفان، لینڈ سلائیڈنگ اور مکانات گرنے سے دو بچوں سمیت پندرہ افراد لقمہ اجل جبکہ سو سے زائد زخمی ہوئے۔ کرگل، کشتواڑ، ڈوڈہ، رام بن کے علاقوں میں کئی مکانات منہدم ہو گئے۔ علاقے میں طوفان بادوباراں سے خوف وہراس پھیل گیا۔

بال شیرن میں لینڈ سلائیڈنگ سے درختوں کے گرنے سے مکانات برفانی تودوں کی زد میں آ گئے۔ قریبی مساجد اور لاﺅڈ سپیکر کے ذریعے اعلانات کے بعد ملحقہ آبادی کے لوگوں نے امدادی سرگرمیوں کے ذریعے کئی افراد کو بچا لیا۔

سرینگر جموں شاہراہ پر لینڈ سلائیڈنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ شوپیاں میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون لقمہ اجل بن گئی۔