مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجی تربیتی کیمپ میں دھماکا 12 اہلکار زخمی

Explosives

Explosives

سرینگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قائم بھارتی تربیتی کیمپ میں ہونیوالے دھماکے میں 12 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ دھماکا پام پور کے علاقے کھریو میں تربیتی مشقوں کے دوران ہوا۔ واقعے میں 12 بھارتی فوجی زخمی ہوئےجن میں 6کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

دھماکے کے تمام زخمیوں کو سری نگر کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔