سرینگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ترال میں ایک نوجوان کو شہید کر دیا۔
فوجیوں نے نوجوان کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا، سرینگر کے دو مقامات سے 2 لاشیں برآمد ہوئی ہیں، حریت رہنماؤں میر واعظ و دیگر نے مسئلہ کشمیر کو سائیڈ لائن کرنے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے۔
کہا ہے کہ اقتصادی مراعات کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا ہرگز نعم البدل نہیں ہیں، مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے شعبہ انسانی حقوق نے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس کی اپیل پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی مقبوضہ کشمیر آمد کے موقعے پر دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے کیے گئے، سرینگر میں دکانیں، کاروباری ادارے ، تجارتی مراکز اور تعلیمی اداروں کے ساتھ سرکاری اور غیر سرکاری ادارے اور ٹریفک بند رہی۔