سرینگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران ایک کشمیری نوجوان کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔
بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ میں سرچ آپریشن کیا علاقے کے محاصرے کے دوران جھڑپیں شروع ہو گئیں جھڑپ کے دوران ایک نوجوان کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک بھارتی فوجی بھی زخمی ہوا۔
واقعہ کے بعد علاقے میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا۔ سینکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے۔
مظاہرین نے نوجوان کو شہید کرنے والے بھارتی فوجیوں کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ کئی علاقوں میں مظاہرے کئے گئے۔