سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں ریٹائر بھارتی فوجیوں اور پنڈٹوں کے لیے الگ کالونی بنانے کے خلاف آج شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔
حریت رہنماؤں کی کال پر مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال ہے۔ وادی میں ریٹائر بھارتی فوجیوں اور پنڈٹوں کے لیے الگ کالونی بنانے پر کشمیری سراپا احتجاج ہیں ۔ مختلف شہروں میں دکانیں اور کاروبار زندگی مکمل بند ہیں۔
سڑکوں پر ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر ہے ۔ کشمیری رہنماؤں میر واعظ عمر فاروق ، یاسین ملک ، سید علی گیلانی نے شہریوں کو پر امن احتجاج کرنے کی کال دی ہے۔