مقبوضہ کشمیر کے معاملات میں مداخلت پر بھارتی وزیر اپنی ہی فوج پر برس پڑے

Sham Lal Sharma

Sham Lal Sharma

سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ جموں کشمیر کے معاملات میں مداخلت کرنے پر بھارتی وزیر شام لال شرما اپنی ہی فوج پر برس پڑے۔ بھارت کے وزیر برائے مقبوضہ کشمیر شام لال شرما نے سیلاب سے متاثرہ وادی میں بھارتی فوج کی جانب سے دریائے جہلم پر کندزال کے مقام پر بند توڑنے کے بیان پر فوجی حکام کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا۔

کہ فوج کا بیان حقائق پر مبنی نہیں، ہر کوئی آبی ماہر بننے کی کوشش نہ کرے، ریاستی حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جو کام کیا اس کی مثالی نہیں ملتی۔ واضح رہے کہ بھارت کے فوجی حکام نے مقبوضہ کشمیر میں اپنی ہی ریاستی حکومت کی کارکردگی۔

کا بھانڈا پھوڑتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ اگر دریائے جہلم کے مقام پر کندزال بند کو صحیح وقت پر توڑ دیا جاتا تو سری نگر بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی اور ڈوبنے سے بچ جاتا۔