جموں (جیوڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے میڈیکل کالجوں میں متعارف کردہ انٹری ٹیسٹ کے باوجود داخلوں کا حق صرف کشمیری طلبا و طالبات کو حاصل ہے۔
جسٹس اے آر دیو کی سربراہی میں خصوصی بنچ نے کٹھ پتلی حکومت کے اس موقف سے اتفاق کیا کہ آرٹیکل 370 اور 35 اے کے تحت مقبوضہ کشمیر کو بھارتی وفاق میں خصوصی حیثیت حاصل ہے اسی حیثیت کے تحت ریاست کیلئے بعض مراعات اور کوٹے طے کر دئیے گئے ہیں جنہیں چھیڑا یا ختم نہیں کیا جا سکتا۔
انہیں طے کردہ ضوابط کے تحت ریاست کے میڈیکل کالجوں میں داخلوں کا حق صرف کشمیری طلبہ کو حاصل رہیگا اور ان میں 50 فیصد کوٹہ طالبات کا ہوگا۔ مقدمہ کی سماعت کے دوران میڈیکل کونسل آف انڈیا کے وکیل وکاس سنگھ بھی موجود تھے۔