مقبوضہ کشمیر: میر واعظ محمد فاروق اورخواجہ عبدالغنی لون کی برسی پر ہڑتال

Occupied Kashmir

Occupied Kashmir

سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیرمیں حریت رہنماوٴں میر واعظ مولوی محمد فاروق اورخواجہ عبدالغنی لون کی شہادت کی برسی کے موقع پرمکمل ہڑتال ہے۔

ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے دی ہے۔ انہوں نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آج سرینگر میں مارچ کی بھی کال دی ہے۔ انتظامیہ نے مارچ روکنے کیلئے میر واعظ عمر فاروق اوردیگر حریت رہنماوٴں مولانا عباس انصاری ،شبیراحمد شاہ سمیت کئی رہنماوٴں کو گھروں میں نظربند کر دیا ہے۔

مارچ میں شامل ہونے سے روکنے کیلئے سرینگر شہر کے بیشتر علاقوں اورعید گاہ جانے والی تمام سڑکوں کی بھی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔