سرینگر (جیوڈیسک) مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کا ظلم وستم جاری ہے، کٹھ پتلی انتظامیہ نے محرم الحرام کے موقع پر جلوسوں پر پابندی عائد کر دی۔
پیپلز فریڈم لیگ کے جنرل سیکرٹری محمد رمضان خان، محمد یوسف ندیم، امتیاز حیدر، ایاز احمد، علی محمد سمیت متعدد مذہبی رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔
سری نگر سمیت کئی اضلاع میں سکیورٹی سخت جبکہ مین روڈ پر خاردار تاریں لگا دی گئیں، حکام کے مطابق پابندی اتوار تک برقرار رہیں گی۔
گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے جلوس کے شرکاء پر شیل پھینکے، لاٹھیاں برسائیں اور کئی افراد کو حراست میں لے لیا۔ مقبوضہ وادی میں 1990 سے محرم کے جلوسوں پر پابندی عائد ہے۔