مقبوضہ کشمیر: نیشنل کانفرنس اور کانگریس پارٹی کا اتحاد ختم

Kashmir

Kashmir

مقبوضہ کشمیر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں برسر اقتدار نیشنل کانفرنس اور کانگریس پارٹی کے درمیان اتحاد ٹوٹ گیا، کانگریس نے وادی کی ریاستی اسمبلی کے آئندہ انتخابات میں اکیلے ہی شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارت کی اہم جماعت کانگریس اور مقبوضہ وادی کے کٹھ پتلی وزیراعلی عمر عبداللہ کی جماعت نیشنل کانفرنس میں 2009 میں اتحاد ہوا تھا۔ جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے۔

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلی اور بھارتی راجیہ سبھا میں کانگریس کے رکن غلام نبی آزاد نے کہا کہ دوسری پارٹیوں پر انحصار نہ کرنا ہی زیادہ بہتر ہے، ہمیں اپنے بل بوتے پر لڑنا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا۔

کہ ایسے اتحاد کا کیا فائدہ جس میں ووٹ ایک پارٹی سے دوسری پارٹی کو منتقل نہ ہو۔ یاد رہے کہ بھارت کے حالیہ پارلیمانی انتخابات میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے اتحاد کو زبردست دھچکا لگا تھا۔

کیونکہ ریاست کی تمام چھ نشستوں پر انہیں شکست ہوئی تھی، ہارنے والوں میں کانگریس کے غلام نبی آزاد کے ساتھ نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ بھی تھے۔