مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی دہشت گردی سے ایک ماہ میں 18 کشمیری شہید

Kashmir

Kashmir

سرینگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ اگست میں 18 کشمیریوں کو شہید کیا۔ مقامی میڈیا کے اعدادوشمار کے مطابق ایک نوجوان کو جعلی مقابلے کے دوران شہید کیا گیا۔

بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے گزشتہ ماہ پر امن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں 134 افراد شدید زخمی ہوئے جبکہ 174 شہریوں جن میں زیادہ تر نوجوان، حریت رہنما اور کارکن شامل تھے۔

کو گرفتار کیا گیا۔ علاوہ ازیں بھارتی پولیس اہلکاروں نے گزشتہ ماہ 7 خواتین کی عصمت دری بھی کی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بانڈی پورہ نے ایک کشمیری نوجوان کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کٹھوعہ جیل جموں منتقل کرنے کے احکام جاری کیے ہیں۔

ادھر جموںو کشمیر مسلم لیگ کے ترجمان رفیق گنائی نے ایک بیان میں کشمیری نوجوان کو کالے قانون پی ایس اے کے تحت کٹھوعہ جیل منتقل کرنے کے عدالتی احکام کی شدید مذمت کی ہے۔ انھوں نے غیر قانونی طورپر نظربند تمام کشمیریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں کی مسلسل غیر قانونی نظربندیوں کی طرف اپنی توجہ مبذول کریں