سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے اپوزیشن رہنما محبوبہ مفتی کو حراست میں لے لیا۔ مقبوضہ کشمیر کی پیپلز ڈیمو کریٹک جماعت کی سربراہ اور اپوزیشن رہنما محبوبہ مفتی کو اس وقت حراست میں لیا گیا۔
جب وہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کشمیریوں کے اہل خانہ سے ملاقات کیلئے شوپیاں جا رہی تھیں۔ پولیس حکام کے مطابق انہیں پلوامہ قصبے کے نزدیک روکا گیا۔ بھارتی فوج نے گزشتہ ہفتے فائرنگ کر کے چار کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا۔