سری نگر (جیوڈیسک) سری نگر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں3 بے گناہ کشمیریوں کی شہادت کے خلاف احتجاج کے دوران مظاہرین نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور مقبوضہ وادی میں ایک بار پھر پاکستانی پرچم لہرا دیے۔
جس کے بعد قابض فوج پر امن مظاہرین پر ٹوٹ پڑی اور وحشیانہ تشدد اور لاٹھی چارج کرکے درجنوں کشمیریوں کو زخمی کر دیا۔
دوسری جانب بھارتی فوجیوں نے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے صدر کوٹ میں سحری کے وقت گھروں میں گھس کرخواتین اور بچوں سمیت مکینوں کو شدیدمار پیٹ کا نشانہ بنایا۔ جس پر کشمیریوں نے صبح سڑکوں پر شدید احتجاج کیا۔