سری نگر (جیوڈیسک) بھارت کو حق بات بھی گوارا نہیں، مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں احتجاج کرنے پر آزاد رکن اسمبلی انجینئرراشد کو ایوان سے زبردستی نکال دیا گیا۔
مقبوضہ کشمیر میں غاصب بھارتی حکومت کی کٹھ پتلی اسمبلی حق سننے کی روادار نہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آزاد رکن اسمبلی انجینئر راشد اجلاس کے دوران بار بار احتجاج کرتے رہے ۔ تاہم بھارت کی کٹھ پتلی اسمبلی سے احتجاج برداشت نہ ہوا اور انجینئرراشد کو اسمبلی سے باہر نکلوا دیا گیا۔
سیکورٹی اسٹاف راشد انجنئیر کو زبردستی کھینچتے ہوئے اسمبلی ہال سے باہر لے گئے ۔ تیس مئی کو انجنئیر راشد کو ہندواڑہ کے ہلاکت خیز واقعے کے خلاف احتجاج پر اسمبلی سے نکالا گیا تھا ، جبکہ اس سے پہلے بی جے پی کے ارکان نے انہیں اسمبلی میں تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔