جھاڑکھنڈ (جیوڈیسک) بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کے شہر رانچی میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کانگرس رہنما راہول گاندھی کا کہنا تھا انتہاپسند ہندو رہنما نریندر مودی وادی مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی کی سرگرمیوں کو ہوا دے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کانگرس کے دورحکومت میں جموں وکشمیر میں امن تھا لیکن مودی سرکار کے آتے ہی مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی کی وارداتیں شروع ہو گئی ہیں۔
کشمیر میں حالیہ بم دھماکوں اور دہشتگردی کے واقعات کے ذمہ دار نریندر مودی ہیں۔ راہول گاندھی کا کہنا تھا نریندر مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے کشمیر میں سیاحوں نے آنا چھوڑ دیا ہے۔