مقبوضہ کشمیر میں کالے قوانین عوامی حقوق کے قاتل ہیں: ارون دھتی رائے

Arun Rai

Arun Rai

سرینگرا (جیوڈیسک) رون دھتی رائے نے مقبوضہ کشمیر میں لاگو کالے قوانین کو عوامی حقوق کا قاتل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے کشمیریوں کیخلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ امن، ترقی کے تمام دروازے بند اور حالات انتہائی نامساعد ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران ارون دھتی نے کہا کہ آفسپا اور پبلک سیفٹی ایکٹ جیسے قوانین نے کشمیری عوام کے حقوق سلپ کر رکھے ہیں۔ لوگ پریشانیوں اور مشکلات کا شکار ہیں۔

بھارتی اور ریاستی حکومتوں کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں اور لوگوں کیخلاف جنگ شروع کر رکھی ہے۔ سینکڑوں افراد کو جیلوں میں ٹھونس کر ان پر ملک اور حکومت دشمنی کا الزام لگا دیا گیا ہے اور ان ریاستوں میں قانون اور فوج کی تلوار غریبوں پر لٹکائی جا رہی ہے۔

امن، ترقی اور خوشحالی کے دروازے بند کر دیئے گئے ہیں اور لوگوں کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ افسپا، پبلک سیفٹی ایکٹ ایک ایسی بیماری ہے جس کا اگر بروقت علاج نہ کیا گیا تو یہ لاعلاج بیماری بن سکتی ہے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر، منی پور، ناگالینڈ کی ریاستوں میں لوگوں کے سروں پر فوج تعینات ہے۔