سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت کے خلاف آج شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔ بھارتی فوج نے سری نگر کی جامع مسجد پر نماز جمعہ کے دوران گیس کے شیل پھینکے اور وہاں موجود نمازیوں پر تشدد بھی کیا۔
بھارتی فوج کے ظلم کے خلاف حریت رہنماؤں نے آج ہڑتال کی کال دی تھی وادی میں کاروبار زندگی مکمل طور پر بند ہے۔ سکول اور دفاتر بند جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کا نام ونشان نہیں۔
کشمیریوں کا کہنا ہے کہ مسجد پر شیلنگ بھارتی فوج کی جانب سے ظلم کی انتہا ہے۔