مقبوضہ کشمیر ریاستی انتخابات، لداخ کے 15حلقوں میں ووٹنگ ہو گی

Election

Election

سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں ریاستی انتخابات کے لیے پہلے مرحلے کی پولنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 15حلقوں میں 10 لاکھ سے زائد افراد ووٹ ڈالیں گے۔

مقبوضہ کشمیر کی 87 رکنی اسمبلی کے لیے انتخابات 5 مرحلوں میں مکمل ہوں گے۔مختلف جماعتوں کی جانب سے 15 نشستوں پر 123 امیدوار کھڑے کئے گئے ہیں۔

ووٹرز کیلئے 19 سو پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں حریت پسندوں کی جانب سے الیکشن کا بائیکاٹ کیا گیا ہے۔

انتخابات کے موقع پر ہزاروں بھارتی سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان 23 دسمبر کو کیا جائے گا۔