کشمیر (اصل میڈیا ڈیسک) مقبوضہ جموں و کشمیر کے مندر میں بھگدڑ مچنے سے 12 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھگڈر مچنے کا واقعہ سال نو کے موقع پر ہفتے کی شب 3 بجے کے قریب کچھ افراد میں تلخ کلامی کے بعد پیش آیا۔
مقبوضہ جموں و کشمیر پولیس چیف دلبر سنگھ کے مطابق بھگدڑ مچنے سے 12 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
بھارتی صدر رام ناتھ کووند اور وزیراعظم نریندر مودی نے مندر میں بھگدڑ مچنے کے واقعے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات کی ہیں۔
وزیراعظم نریندر مودی نے واقعے میں ہلاک ہونے والے ہندو یاتریوں کے اہلخانہ کے لیے فی کس دو لاکھ بھارتی روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔