سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے علاقے ڈوڈا میں مسافر بس کے حادثے میں پانچ افراد ہلاک اور 49 زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس سڑک سے پھسل کر کھائی میں جا گری۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں کچھ زخمیوں کی حالت نازک ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت بس میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔