مقبوضہ کشمیر میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 8 افراد ہلاک، 3 زخمی

Srinagar

Srinagar

سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے ضلع رمبان میں مسافر وین کھائی کھائی میں گرنے سے 8 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلعے رمبان میں کھادی موہی منگٹ بیلٹ تیز رفتار ی کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔

امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔