مقبوضہ کشمیر: بدترین سیلاب سے 2 ہزار سے زائد افراد لاپتا

Floods

Floods

سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں آنے والے بدترین سیلاب سے 2 ہزار سے زائد افراد لاپتا ہو گئے ہیں۔ بھارتی حکام کے مطابق لاپتہ 2 ہزار 91 افراد کی رجسٹریشن ان کے قریبی رشتہ داروں نے کروائی ہے۔

لاپتا افراد میں اکثریت کا تعلق پیلی بھیت سے ہے ،جہاں کے 484 افراد مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں کو گئے ہوئے تھے۔ اترپردیش کی سیکریٹری داخلہ کملاسکسینا کاکہنا ہے۔

کہ لاپتا افراد کی تلاش کے لیے حکومت ریاست کشمیر کے حکام سے رابطے میں ہے۔ جموں کشمیر میں 60 سال کے بدترین سیلاب میں 2 سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔