مقبوضہ کشمیر : یاسین ملک گرفتار، دیگر حریت رہنماء گھروں میں نظربند

Yasin Malik

Yasin Malik

سرینگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے مقبوضہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کر کے مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے بھارتیہ جنتا پارٹی اور راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کے منصوبے کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی قیادت کرنے سے روکنے کیلئے تقریبا تمام حریت رہنمائوں کو گھروں یا جیلوںمیں نظربند کر دیا ہے۔

بھارتی پولیس نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو سرینگر میں انکی رہائش گاہ سے گرفتار کرکے کوٹھی باغ پولیس سٹیشن میں نظربند کر دیا ہے۔