سری نگر (جیوڈیسک) برہانی وانی کی شہادت کے بعد جہاں تحریک آزادی میں شدت آ گئی وہاں کشمیریوں پر بھی ایک قیامت ٹوٹ پڑی۔ 8 جولائی سے 24 نومبر تک ریاستی دہشت گردی سے ہونے والے نقصانات اور شہادتوں کے اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے۔
ساڑھے چار ماہ کے دوران، 98 افراد کو شہید کر دیا گیا۔ 17600 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 1775 پیلٹ گنز کا شکار بنے۔ 825 نوجوان بینائی سے محروم ہو گئے۔
76500 دکانوں اور 8500 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا گیا۔ 11600 عام شہری گرفتار ہوئے جن میں سے 951 افراد پر غداری کے مقدمے بنائے گئے۔
رپورٹ کے مطابق، ہڑتال کے باعث کاروبار میں روزانہ ڈیڑھ ارب کا نقصان ہو رہا ہے۔