کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات شرجیل انعام میمن نے بیان میں کہا ہے کہ 18 اکتوبر کو پیپلز پارٹی کا کراچی میں ہونے والا جلسہ ماضی کے تمام ریکارڈ کو توڑ دے گا۔
لاکھوں کی تعدادمیں پیپلز پارٹی کے جیالے پارٹی قیادت کوسننے کے لیے جلسہ گاہ پہنچیں گے، بلاول آج بھی ملک کی سب سے بڑی جماعت کے لیڈرہیں، عوام جلسے میں بڑی تعداد میں شرکت کر کے ثابت کردیں گے کہ آج بھی وہ شہید بھٹو کے فلسفہ کی پیروی کرتے ہیں۔