سرگودھا (جیوڈیسک) پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی امجد خان اور رکن پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ 2اکتو بر کو میانوالی میں نئی تاریخ رقم ہو گی۔ کراچی اور لا ہو ر کے بعد میانوالی میں بھی عوام کا سمندر عمران خان کی عوامی مقبو لیت پر مہر تصدیق ثبت کردیگا۔
انہوں نے انتطامات کیلئے منعقدہ اجلاس کے دوران کہا کہ ہم ثابت کر دیں گے کہ میانوالی تحریک انصاف کا گڑھ ہے جلسہ کے انتظامات کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ دو سری جانب ضلعی انتظامیہ بھی سکیورٹی اور دیگر معاملات کو چیک کررہی ہے۔ گزشتہ روز ڈی سی او محمد خان رانجھا، ڈی پی او مجاہد اکبرنے پارٹی رہنمائوں کے ساتھ جلسہ گاہ کا دورہ کیا۔