اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نوازشریف 20 سے 23 اکتوبر تک امریکہ کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں، جہاں وہ امریکی صدر باراک اوبامہ سے ملاقات کریں گے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کا یہ پہلا دورہ امریکہ ہو گا۔
نواز شریف امریکہ کے نائب صدر اور کانگریس ارکان سے بھی ملیں گے، نواز شریف پاک امریکہ بزنس کونسل کی طرف سے منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے اور امریکی انسٹی ٹیوٹ آف پیس سے خطاب بھی کریں گے۔