قصور (محمد عمران سلفی سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصورسید علی ناصر رضوی نے بتایا کہ ماہ اکتوبر میںخصوصی مہم کے دوران قتل، اقدا م قتل ،ڈکیتی ،را بری ،را ہزنی ،نقب زنی اور دیگر سنگین واردا تو ں میںمطلو ب 138 خطرناک مجرما ن اشتہا ری اور 42 عدا لتی مفرورا ن کل 180 گرفتار ہوئے۔
گورنمنٹ کی طرف سے محرم الحرام اور بلدیاتی الیکشن کے موقع پراسلحہ کی نمائش پر دفعہ 144 نافذ تھی اسطرح اسلحہ کی نمائش اور ناجائز اسلحہ کے 207 مقدمات درج کر کے 170 ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 136 پسٹل ، 28 بندوق ،20 رائفل ،3 کلاشنکوف ،12پمپ ایکشن ،07ریوالور،کاربین اور 1148 کارتوس اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ منشیات فروشوں کے خلا ف کا رو ائی کر تے ہو ئے ان کے خلا ف 61 مقدمات در ج کر کے ہیروئن 2 کلوگرا م،چرس9 کلو گرا م ،شراب 500 لیٹر،افیون 1کلوگرام اورچالو بھٹیاں بر آمدکی۔
جبکہ 3 خطرناک ڈکیت گینگ کو ٹریس کر کے ملزمان کے قبضہ سے 10 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ اور اسلحہ ناجائز برآمد کرلیا ہے۔ڈی پی اوقصور نے مزید کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے موقع پر پولیس نے غیر جانبداری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے اور مختلف واقعات پر 34 مقدمات درج رجسٹر کر کے32ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔