کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر صحت سندھ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اکتوبر میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے جب کہ آئی سی یو اور ہائی ڈپینڈینسی یونٹ کی تعداد میں اضافہ کررہے ہیں۔
وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ علاج معالجے کے لیے صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے کام کررہے ہیں، نجی اسپتال کورونا وائرس ٹیسٹنگ فیس 8 ہزار روپے تک لے رہے ہیں جب کہ حکومت یہ ٹیسٹ مفت میں کررہی ہے۔
وزیر صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ اکتوبر میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 89 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 700 سے زائد ہے۔