مظفر آباد (جیوڈیسک) آزاد کشمیر میں 8 اکتوبر کے ہولناک زلزلے کے 11 سال مکمل ہونے پر مختلف تقریبات منعقد کی گی جن میں سیکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔
زلزلے کے 11 سال مکمل ہونے پر شہدا زلزلہ کی یاد میں مرکزی تقریب مظفرآباد میں خورشید حسن خورشید اسٹیڈیم میں ہوئی ۔ 8 بجکر 52 منٹ پر سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی کے بعد شہدا زلزلہ میں شہید ہونے والوں کے لئے خصوصی دعا کی گی۔
وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے یادگار شہدائے زلزلہ پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ اس موقع پر حکومت آزاد کشمیر نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو کے حوالے سے اہل پاکستان اور امداد دینے والے ممالک کا شکریہ ادا کیا۔
آزاد کشمیر کے دیگر علاقوں باغ ، راولا کوٹ، میرپور اور گڑھی دوپٹہ میں بھی زلزلے کے گیارہ سال مکمل ہونے پر تقریبات ہوہیں جبکہ شہدائے زلزلہ کی یاد میں واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔