اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 7 فیصد رہی: ادارہ شماریات

Inflation

Inflation

کراچی (جیوڈیسک) ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 7 فیصد رہی۔

ادارہِ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ماہ اکتوبر میں مہنگائی میں اضافہ گیس اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ مرغی، انڈوں، سگریٹس، صابن، ڈرائی فروٹس، سبزیوں کی قیمتوں، ٹیوشن فیسیوں میں اضافہ ہوا۔