کراچی (جیوڈیسک) کراچی سٹاک مارکیٹ میں اکتوبر کے دوران تیزی رہی،ایک ماہ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں نو سو تینتالیس پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
کمپنیوں کی جانب سے مالیاتی نتائج کے اعلان کے باعث کراچی سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا، اکتوبر کے دوران کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس چار فیصد بڑھ گیا، اس دوران فنانشل سروسز اور پاور سیکٹر کاروباری حجم کے لحاظ سے سرفہرست رہے تاہم اوسط کاروباری حجم چھیالیس فیصد کمی سے گیارہ کروڑ ساٹھ لاکھ شیئرز یومیہ رہا۔