پشاور (جیوڈیسک) پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء امیر مقام تحریک انصاف پر خوب گرجے اور کہا کہ 16 اکتوبر کو صوبائی حکومت کی کارکردگی عوام پر واضح کر دینگے۔
امیر مقام کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کسی بھی طریقے سے تحریک انصاف کے 30 اکتوبر کے مارچ کو نہیں روکے گی لیکن تحریک انصاف کے ورکرز جان لیں کہ عمران خان کنٹینر میں آرام اور ورکر باہر خوار ہوتے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہمناء امیر مقام نے بتایا کہ اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کے ساتھ خیبر پختونخوا میں دیگر منصوبوں پر تیزی سے کام ہو رہا ہے لیکن تحریک انصاف کو یہ دکھائی نہیں دیتے۔