جولائی تا نومبر؛ پاکستانیوں نے بیرون ملک سے 8 ارب 10 کروڑ ڈالر وطن بھیجے

Dollars

Dollars

کراچی (جیوڈیسک) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ (جولائی تا نومبر) کے دوران 8 ارب 9 کروڑ 82 لاکھ 50 ہزار ڈالر وطن بھجوائے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بھجوائے گئے7 ارب 52 کروڑ 81 لاکھ ڈالر سے 7.57 فیصد زیادہ ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعدادوشمار کے مطابق نومبر 2015 میں سعودی عرب سے رقوم کی آمد سب سے زیادہ رہیں جو سال بہ سال 42 کروڑ 90 لاکھ 90 ہزار ڈالر سے بڑھ کر 48 کروڑ 72 لاکھ 80 ہزار ڈالر ہوگئیں جبکہ متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زر 27 کروڑ 28لاکھ 70 ہزار ڈالر سے بڑھ کر 34 کروڑ 98 لاکھ 30 ہزار ڈالر، امریکا سے 18کروڑ 99 لاکھ 50 ہزار ڈالر بڑھ کر 23 کروڑ 12 لاکھ 80 ہزار ڈالر، برطانیہ سے 16 کروڑ 37 لاکھ ڈالرسے بڑھ کر 18کروڑ 88لاکھ 80 ہزار ڈالر،

خلیج تعاون کونسل کے ملکوں (بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) سے 15کروڑ 24 لاکھ 50 ہزار ڈالر سے بڑھ کر 18کروڑ 94 لاکھ 30 ہزار ڈالر، یورپی یونین کے ملکوں سے 2 کروڑ 45لاکھ 30 ہزار ڈالر سے بڑھ کر 2کروڑ 94 لاکھ 20 ہزار ڈالر اورناروے، سوئٹزر لینڈ،آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان و دیگر ملکوں سے 11کروڑ 11لاکھ 70 ہزار ڈالر سے بڑھ کر 11 کروڑ 56لاکھ 30 ہزار ڈالر ہوگئیں۔